بولی وڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں موجود مسلم اقلیت کی حمایت میں آواز اٹھادی

پیر 22 اپریل 2019 22:25

بولی وڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں موجود مسلم اقلیت کی حمایت ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) بولی وڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں موجود مسلم اقلیت کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھارت میں موجود مسلم اقلیت سے معافی بھی مانگی۔

(جاری ہے)

سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتی ہوں، اس جارحانہ رویے کے لیے اور تعصب کے لیے جو انہیں اس اتنخابات کے دوران برداشت کرنا پڑا، یہ ا?پ کا ملک ہے اس جارحانہ رویے پر خاموش نہ رہیں، اس کے خلاف ا?واز اٹھائیں‘۔

اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں کیا کہہ سکتی ہوں، ہمیں تو ہر روز اس تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔بہت سے صارفین نے سوارا کی اس ٹوئٹ پر ان کی حمایت کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل 18 اپریل کو مکمل ہوگیا تھا۔