وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا ،ملک کو 30ہزارارب روپے سے زائد کا مقر وض کر نے والے کس منہ سے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں،
تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی،پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے،فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت قانون سازی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی،گور نر پنجاب کی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو
پیر 22 اپریل 2019 23:02
(جاری ہے)
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کر پشن اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کو جڑوں سے ختم کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور کوئی شک نہیں کر پشن اور منی لانڈرنگ کر نیوالے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ان کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پرہر صورت عملددرآمد کیا جائیگا اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بن رہا ہے جہاں غر یب اور عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کا مقروض ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت نہ صرف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے بلکہ عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تر جیح پاکستان سے غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل سے قوم کو نجات دلانا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، فیصل نیازترمذی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.