Live Updates

کرپشن کے الزامات سے داغدار سیاستدان کس منہ سے حکومت کونااہل قرار دے رہے ہیں، صوبائی وزیراطلاعات سید پیر صمصام علی شاہ بخاری

پیر 22 اپریل 2019 23:04

کرپشن کے الزامات سے داغدار سیاستدان کس منہ سے حکومت کونااہل قرار دے ..
اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیراطلاعات سید پیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہاہے کہ حکومت پر الزام وہ لگائے جس کا اپنا دامن صاف ہو، کرپشن کے الزامات سے داغدار سیاستدان کس منہ سے حکومت کونااہل قرار دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے کارکنوںکے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں رانا فہداایڈووکیٹ،میاں نعمان انوارایڈووکیٹ،ذیشان رحمت جٹ ایڈووکیٹ،عبداللہ یاور ایڈووکیٹ ودیگر کارکن موجودتھے۔سید پیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کاایجنڈہ لے کرآئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان متعد د بار عندیہ دے چکے ہیں کہ جو پر فارمنس نہیں دکھائے گااسے عہدہ چھوڑنا پڑے گا، کابینہ میں ردوبدل حکومت کااندرونی معاملہ ہے،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین سے لے کر ادنیٰ کارکن تک وطن کی محبت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات