ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب دھماکہ

ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، متعدد افراد زخمی ہو گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 20:24

ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب دھماکہ
نصیرآباد(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2019ء) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ابتدائی طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیق کے بعد ہی بتایا جا سکے گا کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔