میرکل کی نومنتخب یوکرائنی صدر زیِلنسکی کو مبارک باد

پیر 22 اپریل 2019 23:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نومنتخب یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلِنسکی کو انتخابی فتح پر مبارک باد دی ہے۔ میرکل نے کہا کہ جرمنی یوکرائن کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کییف حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ جرمنی اور فرانس یورپی یونین کے وہ ممالک ہیں، جن کی ثالثی میں کییف حکومت اور یوکرائن کے مشرقی حصوں میں متحرک روس نواز باغیوں کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔ میرکل نے ایک کھلے خط میں کہا کہ یوکرائن کا استحکام اور مشرقی یوکرائنی تنازعے کا پرامن حل نہایت اہم ہیں۔