فلپائن میں زلزلے کے طاقت ور جھٹکے، دو افراد ہلاک

پیر 22 اپریل 2019 23:16

فلپائن میں زلزلے کے طاقت ور جھٹکے، دو افراد ہلاک
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ چھ اعشاریہ ایک کی شدت کے اس زلزلے کا مرکز دارالحکومت منیلا سے 60 کلومیٹر دور زمین میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

(جاری ہے)

اس زلزلے کے نتیجے میں افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع پامپانگا صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کئی مقامات پر شہری زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔