کرکٹر آصف علی کی بیٹی کیلئے دعائوں کی اپیل

ٰ’میری بیٹی اسٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، ہم اسے علاج کے لئے امریکا لے کر جارہے ہیں، کرکٹر

پیر 22 اپریل 2019 23:23

کرکٹر آصف علی کی بیٹی کیلئے دعائوں کی اپیل
? لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پاکستانی کرکٹر آصف علی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کو علاج کے لئے امریکا لے جارہے ہیں،انہوں نے اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر رائٹ ہینڈ بیٹسمین آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کہ ’’میری بیٹی اسٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، ہم اسے علاج کے لئے امریکا لے کر جارہے ہیں۔ آصف علی نے ایک گھنٹے کے اندر ویزا جاری کرنے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتحانے اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی تعریف کی۔انہوں نے مداحوں سے اپنی ’شہزادی‘ کی صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔