وزیراعلیٰ بلوچستان نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم کتب کے موقع پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ روپے گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی

پیر 22 اپریل 2019 23:33

کوئٹہ ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم کتب کے موقع پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ روپے گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی، یہ گرانٹ (پان ہیومینیٹی) ادارے کی جانب سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے تحفتہً فراہم کی جانے والی 30ہزار کتابوں کے کراچی پورٹ سے یونیورسٹی تک لانے کے اخراجات اور عالمی یوم کتب کے موقع پر تقریب کے انعقاد کی مد میں خرچ کی جائے گی۔