حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، سندھ کابینہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 22 اپریل 2019 23:37

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، سندھ کابینہ کی کارکردگی تسلی بخش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، سندھ کابینہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیامینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اندر برداشت ختم ہو چکی ہے، وہ اپنے سوا کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے مگر ایسا نہیں ہوتا۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو نتائج منفی برآمد ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے حکومت کی کارکردگی پر کئی سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔ سندھ کابینہ کی کارکردگی اطمیان بخش ہے۔