Live Updates

حکومت عوام کے ساتھ فراڈ کر رہی ہے ، اسمبلی کے اندر جھوٹ بول رہی ہے، رانا مشہود

آج پی ٹی آئی نے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، حکومت کو مزید وقت دینا پاکستان کے ساتھ ظلم ہو گا۔ بجٹ کے بعد احتجاج کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 22 اپریل 2019 23:40

حکومت عوام کے ساتھ فراڈ کر رہی ہے ، اسمبلی کے اندر جھوٹ بول رہی ہے، رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ فراڈ کر رہی ہے اور اسمبلی کے اندر جھوٹ بول رہی ہے جبکہ آج پی ٹی آئی نے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، حکومت کو مزید وقت دینا پاکستان کے ساتھ ظلم ہو گا۔ بجٹ کے بعد احتجاج کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مہنگے ہو چکے ہیں جبکہ زندگی بچانے والی ادویات کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف پر ایسا کیس بنایا گیا ہے جو قانونی طور پر جائز نہیں۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو علیمہ باجی کے خلاف کارروائی کریں۔ اعظم سواتی کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور اس کو دوبارہ وزیر بنا دیا گیا۔ ایک اور سوال پر رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کا ویژن پاکستان کو لوٹنے کا ویژن ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے جو نعرے لگائے ہیں اب اس کا جواب دینا ہوگا۔ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا اب حکومت کو مزید وقت دینا عوام کے ساتھ ظلم ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات