خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں ٹری پلانٹیشن سرمنی، سیمینار کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 23:42

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کی گرین سوسائیٹی نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر ٹری پلانٹیشن سر منی اور سیمینار کا انعقاد کروایا۔ اس موقع پر ڈویژنل فوریسٹ آفیسر ملک محمد امداد علی نے ڈسٹرکٹ فوریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ سو سے زائد پودے یونیورسٹی کو عطیہ کرتے ہو ئے ڈائریکٹر کیو۔

ای۔سی ڈاکٹر محمد اصغر ہاشمی کے ہمراہ ٹری پلانٹیشن سریمنی کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبا و طالبات نے پودے لگائے۔ اس کے بعد ورلڈ ارتھ ڈے پر یونیورسٹی کی گرین سوسائٹی نے سیمنار کا انعقاد کروایا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات نے گرین ڈریس کمپیٹیشن، گرین کوئز، بوٹینیکل گارڈن ، ماحولیاتی تقریری مقابلاجات میں حصہ لیا اور مقابلے جیت کر انعامات بھی حاصل کیے۔ اس موقع پرگرین سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر ساگر حسین،ڈاکٹر عبدالشکور ، قاضی محمد رضوان ، ڈاکٹرسمر ین عاصم ، ڈاکٹر بخت علی اور دیگر ممبران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :