ٹیوٹا کرولا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ،کمپنی کی جانب سے 65 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے

پیر اپریل 23:46

ٹیوٹا کرولا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ،کمپنی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ٹیوٹا کرولا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے 65 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیوٹا کرولا کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق ایکس ایل آئی، جی ایل آئی کے 65 ہزار، الٹس کے ایک لاکھ سے ایک لاکھ 9 ہزار جبکہ گرینڈے کے ریٹس 1 لاکھ 10 ہزار تک بڑھائے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب ایکس ایل آئی 21 لاکھ 9 ہزار اور جی ایل آئی 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔ ٹیوٹا آئی ایم وی کیٹگری میں فورچونر گاڑی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس طرح فورچونر ڈیزل کی قیمت خرید 78 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس ٹی ڈی 30 لاکھ 74 ہزار میں خریدی جا سکے گی۔ ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 50 لاکھ 9 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہے۔