Live Updates

وفاقی وزیرشیریں مزاری کی تہران میں برقع پہنے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق وزیراعظم کے ساتھ ایران کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے ایرانی قانون کے مطابق برقعہ اوڑ رکھا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 22:24

وفاقی وزیرشیریں مزاری کی تہران میں برقع پہنے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) وفاقی وز برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اتوار اور پیر کو روز وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تہران کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے ایرانی قانون کے مطابق برقعہ اوڑھ رکھا تھا۔ ایران میں انقلاب کے بعد سے سخت اسلامی قوانین نافظ العمل ہیں جن میں خواتین کا پردہ کرنا بھی شامل ہے اسی لیے جب شیریں مزاری ایران گئیں تو انہوں نے مکمل براقعہ اوڑھ رکھا تھا جس میں سے صرف ان کا چہرہ دکھائی دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کی برقعہ اوڑھے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہو گئی ہے۔ 
شیریں مزاری برقعہ اوڑے ہوئے
شیریں مزاری برقعہ اوڑے ہوئے
 یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو تہران گئے تھے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے سربراہان نے کئی امور پر اتفاقِ رائے کیا، وزیراعظم اس دورے سے پیر شام واپس روانہ ہوئے لیکن وہاں ایک ملاقات کے دوران بروقعہ اوڑھے شیریں مزاری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات