صدر مملکت نے جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا

پیر 22 اپریل 2019 23:50

صدر مملکت نے جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس فرخ عرفان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری تھی،گزشتہ سماعت پر جسٹس فرخ عرفان کے استعفے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کیا گیا تھا جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فرخ عرفان کیخلاف کونسل کی کارروائی ختم کردی تھی۔