Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما کیجانب سے سری لنکا میں دھماکوں کی مذمت

منگل 23 اپریل 2019 00:05

سکھر۔ 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما حاجی جاوید میمن نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونیوالے دھماکوںکی مذمت کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو نقصان پہنچانا کا ذریعہ قرار دیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابقان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے دفتر گولڈ سینٹر کے اندر تحریک انصاف سکھر کے رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وقت ایسا آگیا ہے کہ مرنے والے کو یہ نہیں پتا کہ وہ مر کیوں رہا ہے اور مارنے والے کو یہ نہیں پتا کہ وہ مار کیوں رہا ہے۔ آج انسان تو بڑھ رہے ہیں لیکن انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ انسانی حقوق کی بڑی بڑی عالمی تنظیمیں صرف اور صرف لفاظی کرتی ہیں لیکن حقیقی معنوں میں وہ کام انجام نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے، وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی میں دنیا کا بہترین ملک ہوگا۔ انہوں نے ان حملوں میں تین پاکستانی خواتین کے زخمی ہونے پر ان خواتین کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات