رواں سال مارچ کے لئے بجلی کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

پیر 22 اپریل 2019 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) رواں سال مارچ کے لئے بجلی کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لئے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس کی نیپرانے باقاعدہ عوامی سماعت کا فیصلہ کیاہے اور اس سماعت کی روشنی میں مارچ کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :