بھارتی الیکشن میں حادثاتی طور پر غلط امیدوار کو ووٹ دینے والے نوجوان نے خود ہی اپنی انگلی کاٹ دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اپریل 2019 23:15

بھارتی الیکشن میں حادثاتی طور پر غلط امیدوار کو ووٹ دینے والے نوجوان ..

25 سالہ پون کمار کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے۔بھارت میں ہونےو الے حالیہ الیکشن کے دوران پون نے غلطی سے غلط امیدوار کو ووٹ دے دیا۔  اپنی غلطی پر پون کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے خود  ہی اپنی انگلی کاٹ ڈالی۔
انگلی کاٹنے پر پون کمار کو پہلے بھارت اور پھر دنیا بھر میں کافی شہرت ملی ہے۔ ان کی ایک ویڈیو، جس میں انہیں  انگلی پر پٹی  کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، بہت وائرل ہوئی ہے۔


دلت پون کمار نے رپورٹر کو بتایا کہ وہ اپنا ووٹ ایس پی – بی ایس پی – آر ایل ڈی کے امیدوار یوگیش شرما کو دینا چاہتے تھے کہ  لیکن پارٹی کے نشانات میں کنفیوژ ہوکر انہوں نے اپنا ووٹ حکمران بہوجن سماج پارٹی کو دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس غلطی کے بعد وہ ایسے زندہ نہیں رہ سکتے تھے اس لیے انہوں نے  پریشانی میں اپنی انگلی ہی کاٹ لی۔

(جاری ہے)


پون کمار نے رپورٹروں کو بتایا کہ وہ ہاتھی کو ووٹ دینا چاہتے تھے لیکن غلطی سے  پھول کو دے بیٹھے، اس کے بعد وہ گھر گئے اور گنڈاسے  سے اپنی انگلی کاٹ دی۔


کنول کا پھول بھارتیہ جنتا پارٹی کا نشان ہے جبکہ ہاتھی بی جے پی کے خلاف متحد سیاسی اتحاد کا نشان ہے۔
بھارت میں الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ ہوتی ہے لیکن ووٹروں کی انگلی پر سیاہی لگائی جاتی ہے تاکہ وہ دوبارہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔ اپنی انگلی پر سیاہی دیکھ کر پون کو غلطی کا زیادہ احساس ہو رہا تھا، اس لیے انہوں نے انگلی سمیت اس سیاہی سے جان چھڑا لی۔
پون کے بھائی کیلاش چندرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کا بھائی پہلی بار ووٹ ڈال رہا تھا،اس لیے کافی خوش تھا۔ لیکن اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد اتنا پریشان ہوا کہ اپنی انگلی کاٹ ڈالی۔ کیلاش نے بتایا کہ جب جب وہ انگلی پر لگی انمٹ سیاہی کو دیکھتا تھا غصے ہوتا تھا۔