پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے 6عالمی رکارڈ توڑ دیے

محمد راشد نے مکے برسانے، لاٹھی برسانے اور ککس لگانے کے 6عالمی رکارڈ بنا ڈالے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر اپریل 23:32

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے 6عالمی رکارڈ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد  راشد نے بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے 6عالمی رکارڈ توڑ دیے ہیں۔ محمد  راشد نے ایک منٹ میں 1920مکے برسا کر بھارتی ماسٹر پربھارکرریڈی کا 1839مکے مارنے کا رکارڈ توڑ ڈالا۔ محمد  راشد نے 1کلو وزن اٹھا کر بھارتی کھلاڑی کا 1540مکے مارنے کا رکارڈ 1640مکے مار کر اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی مارشل آرٹسٹ مارگون کا ایک منٹ میں 329لاٹھیاں برسانے کا رکارڈ 398لاٹھیاں براسا کر توڑ ڈالا۔ محمد  راشد نے 175ککس لگا کر بھارتی مارشل آرٹسٹ سجیت کمار کا ایک منٹ میں 156ککس لگانے کا رکارڈ بھی توڑ ڈالاہے۔ پاکستان کا نام روشن کر نے والے اس مارشل آرٹسٹ کے مجموعی عالمی رکارڈز کی تعداد 41ہو گئی ہے اور وہ مزید رکارڈز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ محمد  راشد نے بھارتیوں کے بنائے گئے 6رکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ 
محمد ارشد مکے برسانے کا اکارڈ بناتے ہوئے
محمد ارشد مکے برسانے کا اکارڈ بناتے ہوئے

محمد ککس کا عالمی رکارڈ بناتے ہوئے
محمد ککس کا عالمی رکارڈ بناتے ہوئے

محمد ارشد ایک کلو وزن اٹھا کر مکے برستے ہوئے
محمد ارشد ایک کلو وزن اٹھا کر مکے برستے ہوئے

متعلقہ عنوان :