Live Updates

سول انٹیلی ایجنسی سے وزرا، سرکاری افسران کی مکمل مانیٹرنگ کروانے کا فیصلہ

انٹیلی ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر تمام وفاقی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر ہی وزارتوں اور اعلیٰ سرکاری عہدوں کا فیصلہ کیا جائے گا: قومی اخبار کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی منگل 23 اپریل 2019 00:13

سول انٹیلی ایجنسی سے وزرا، سرکاری افسران کی مکمل مانیٹرنگ کروانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) سول انٹیلی ایجنسی سے وزرا، سرکاری افسران کی مکمل مانیٹرنگ کروانے کا فیصلہ، انٹیلی ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر تمام وفاقی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر ہی وزارتوں اور اعلیٰ سرکاری عہدوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں وفاقی کابینہ میں کی جانے والی بڑی تبدیلیوں کے بعد اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی، صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسران کی کارکردگی پر باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سول انٹیلی جنس ایجنسی ماہانہ بنیادوں پر تمام وفاقی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کرے گی۔ سول انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان وزارتوں اور سرکاری عہدوں کا فیصلہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :