خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی،وڈیو وائرل

بچوں کو بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرنے کو کہا گیا اور پولیو کے قطروں کو زہریلا قرار دے دیا گیا جس سے صوبے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 00:13

خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت ..
باجوڑایجنسی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ سوموار کے روز پہلے خبر آئی تھی کہ باجوڑ میں پولیو کے قطرے پینے سے 7طلباء کی حالت غیر ہو گئی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام والدین جن کے بچوں نے پولیو کے قطرے پیے تھے وہ بھی پریشان ہو گئے اور ہزاروں بچوں کو ہسپتال لایا گیا اور یہ جعلی مہم چلائی گئی کہ پولیو کے قطرے زہریلے ہیں۔

اس وقعے کی وجہ سے ملک بھر میں پولیو مہم کے خلاف تشوش دوڑ گئی تھی لیکن اب ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک سکول ٹیچر یہ جھوٹ بولنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ بچوں کو کچھ بھی نہیں ہوا تھا، ٹیچر نے بچوں کو اشارہ کیا کہ بےہوش ہونے کا ڈرامہ کریں جس پر بچے ہسپتال بستر پر لیٹ گئے اور بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرنے لگے لیکن وڈیو بنانے والے کی غلطی کی وجہ سے وڈیو میں یہ منظر بھی رکارڈ ہو گیا کہ بچے پہلے بالکل ٹھیک تھے کہ اچانک بستر پر لیٹ گئے۔

(جاری ہے)

اس وڈیو کے سامنے آنے پر پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمن نے 7بچوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیوکے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلوائے گئے تھے اور شاید اُس کی وجہ سے ردعمل آیا ہے لیکن اتنی تشویش کی بات نہیں ہے اور الحمد اللہ بچوں کی حالت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ تمام تمام کیسز جھوٹے ہیں۔