ایف نائن پارک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد ، ملک کے نامور گلوکاروں نے پرفارمنس کی ،رات گئے میوزک نائٹ کے باعث رہائشیوں کی جانب سے متعدد شکایات درج کرائی گئیں

منگل 23 اپریل 2019 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایف نائن پارک میں رات گئے میوزک کنسرٹ کے انعقاد سے ایف ایٹ کے رہائشیوں کی نیندیں حرام ہوگئی ، شہری وزیر اعظم پورٹل سمیت ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو شکایات کرتے رہے . ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اپنی فیملیز کے ہمراہ میوزک کنسرٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایف نائن پارک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے پرفارمنس کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی تاہم رات گئے شروع ہونے والی میوزک نائٹ کے باعث ایف ایٹ کے رہائشیوں کی جانب سے متعدد شکایات درج کرائی گئیں جن میں وزیر اعظم پورٹل اور ڈپٹی کمشنر کے سوشل میڈیا اکائونٹس شامل ہیں تاہم کسی بھی شہری کی شکایت نہیں سنی گئی. اور میوزک نائٹ کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :