رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال کیس:شہباز شریف اور حمزہ آج عدالت میں پیش ہونگے
سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ‘سابق وزیراعلی پر اختیارات کاناجائزاستعمال کا الزام ہے
میاں محمد ندیم منگل 23 اپریل 2019 10:26
(جاری ہے)
عدالت نے شہباز شریف کوآشیانہ اوررمضان شوگرملز کیس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے.
دونوں ملزمان گزشتہ بار9اپریل کونیب عدالت میں پیش ہوئے تھے،شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوں گے. احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کی تھی. گزشتہ سماعت پر شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر فرد جرم عائدکی گئی،شہبازشریف پر رمضان شوگرمل کیس میں اختیارات کاناجائزاستعمال کا الزام ہے‘نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، رمضان شوگرملزکے لئے سرکاری خزانے سے نالہ تعمیرکیاگیاتھا. یاد رہے کہ رواں سال 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا. بعدازاں شہبازشریف نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پرکرم فرمایا. شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ، بڑے بھائی نوازشریف، اپنے خاندان اور پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکن کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنی دعاﺅں میں مجھے یاد رکھا.مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.