افغان چیف ایگزیکٹیو کی نیٹو کے کمانڈر سے ملاقات ،رہائشی علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

منگل 23 اپریل 2019 10:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) افغانستان کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں نیٹو کے کمانڈر سکاٹ میلر سے ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کے رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں میں عام شہریوں کے ہونے والے جانی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے گزشتہ روز نیٹو کے کمانڈر سے ملاقات میں رہائشی علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں نیٹو کے کمانڈر سکاٹ میلر نے بھی کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی کارروائی میں عام شہریوں کا خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان میں رہائشی علاقوں پر امریکا اور نیٹو کے حملوں میں عام شہریوں کے جانی نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق 2018ء میں ان حملوں میں 3 ہزار 8 سو سے زائد عام شہری جاں بحق اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔