اردن نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں بڑھا دیں

منگل 23 اپریل 2019 10:40

․ عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اردن کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی ذرائع کے مطابق حالیہ ایام کے دوران کئی اسرائیلی شہریوں نے اردن کے ویزے کے لیے درخواستیں دیں تاہم اس کے جواب میں انہیں سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ پابندیاں ایسٹر کے موقع پر سخت کی گئی ہیں ، اس موقع پراسرائیلی چھٹیاں گذارنے اردن جانے کے خواہاں ہیں۔ اردن کی حکومت نے مقامی کفیل کی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے کسی مقامی شخص کو اپنا گائیڈ مقرر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :