چینی صدر شی جن پنگ کی ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ میڈیا تعاون اتحاد کونسل کے پہلے اجلاس پر مبارک باد

منگل 23 اپریل 2019 10:40

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ میڈیا تعاون اتحاد کونسل کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے نام جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ میڈیا نے ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کی تعمیر اور تشہیر کے عمل میں مثبت اور تخلیقی کردار ادا کیا ہے۔’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ میڈیا تعاون اتحاد نے مختلف ممالک کے میڈیا کے درمیان تبادلے اور تعاون کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ امید ہے کہ میڈیا اتحاد کونسل کے تمام ممبران دی بیلٹ اینڈ روڈ کی روح کی تشہیر کرنے ، رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور دوسری متعلقہ سرگرمیوں کے لئے مزید کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :