Live Updates

چینی سفیر کا اسد عمر کے لیے" دیانت دار" کا لقب

دیانت دار، جو سچ بولنے کی جرات رکھتا ہے۔ چینی سفیر کا سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا بین الاقوامی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل اپریل 10:51

چینی سفیر کا اسد عمر کے لیے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اپریل2019ء) پاکستان میں تعینات چینی سفیر لی جیان ژاؤ نے ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو وزارت خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد دیانت دار قرار دے دیا۔ژاؤ نے اسد عمر کے بی بی سی نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو دئیے گئے انٹرویو کی کلپ شئیر کی جس میں انہوں نے مغربی حکمرانوں کا پاکستان کے سعودی عرب اور چین سے تعلقات پر تنقید کا جواب دیا تھا۔

ویڈیو کے ساتھ چینی سفیر نے اسد عمر کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ " دیانت دار، جو سچ بولنے کی جرات رکھتا ہے"۔ویڈیو میں ٹرمپ انتظامیہ کے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں چین کا قرض ادا کرنا ہے۔آخر اس کی فکر امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومیو کو کیوں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں چین کا سب سے بڑا مقروض امریکا ہے۔

جسے 13 کھرب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔جب کہ پاکستان پر چینی قرض،مجموعی قرض کا محص 10فیصد ہے۔چینی سفیر کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے چین کے معاشی ماڈل کو غلط قرار دینے والے ناقدین کو ہی غلط ثابت کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ ہم برسوں سے سننتے آ رہے ہیں کہ چینی ماڈل غلط ہے اور ناکام ہو گا لیکن ہمیں فخر ہے کہ چین نے ان سب کو غلط ثابت کیا۔

سچ کے لیے وقت آنے پر ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
خیال رہے وزیر خزانہ اسد عمر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اگرچہ اسد عمر کی تحریک انصاف کے لیے بہت خدمات ہیں اور پوری دنیا ان کی ذہانت کی متعرف بھی ہے تاہم خراب معاشی حالات کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر سے متعلق تازہ ترین معلومات