تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کی سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں ،ہوٹلوں میں دھماکوں کی مذمت

منگل 23 اپریل 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں ،ہوٹلوں میں دھماکوں میں ہلاک افراد اور پانچ پاکستانیوں سمیت سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سری لنکا کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت دنیا بھر میں دہشت گردی کی جارہی ہے، ہم سب کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔