بی جے پی کی خاتون رہنما نے "گائے موتر" سے کینسر ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر دیا

گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے سے میرا بریسٹ کینسر ٹھیک ہوگیا۔ بی جے پی رہنما سادھوی پرگیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 11:10

بی جے پی کی خاتون رہنما نے "گائے موتر" سے کینسر ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : بی جے پی کی رہنما سادھوی پرگیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے سے میرا بریسٹ کینسر ٹھیک ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سادھوی پرگیا سے جب ملک میں گائے پر ہونے والی سیاست کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے کہ گائے کے ساتھ کچھ جگہوں پر اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔

سادھوی پرگیا نے گائے اور اس کے پراڈکٹس سے حاصل ہونے والے بہت سارے صحت سے متعلق فوائد بھی بتائے، سادھوی پرگیا کے مطابق ان کے نزدیک گائے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ گائے کی وجہ سے ان کا بریسٹ کینسر ٹھیک ہو گیا۔ا سادھوی پرگیا نے دعویٰ کیا کہ گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے سے ان کا بریسٹ کینسر ٹھیک ہوا،بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی کا کہنا ہے کہ میں کینسر کی مریض تھی۔

(جاری ہے)

اور میں نے گائے کے پیشاب کے ساتھ مختلف جڑی بوٹیوں سے کینسر کو شکست دی۔سادھوی کا کہنا تھا کہ گائے موتر سے شفا پانے والوں کی میں ایک زندہ مثال ہوں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گائے کو ایک مخصوص انداز میں سہلانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی.اگر آپ گائے کو پیچھے سے گرد کی طرف سہلائیں گے تو وہ خوش ہو گی اور یہ عمل روزانہ کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول ہو گا۔

خیال رہے بی جے پی رہنما سادھوی کا نام مالیگاں بم دھماکوں میں بھی سامنے آیا تھا۔تب اب وہ ضمانت پر رہا ہیں۔مالیگاں میں یہ بم دھماکہ ستمبر 2008 میں ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور تقریبا سو زخمی ہوئے تھے۔ سادھوی پرگیہ اور کرنل پروہت 2008 میں گرفتار کیے گئے تھے۔تاہم 2017ء میں بھارت کی ممبئی ہائی کورٹ نے مالیگاں بم دھماکے کی اہم ملزمہ سادھوی پرگیا ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا