Live Updates

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا

وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے. گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اپریل 2019 11:16

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اپریل۔2019ء) ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا اور کہا وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، عمران خان کی زیر قیادت ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا وزارت قومی صحت پہنچے تو حکام نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزانے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا.

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، شعبہ صحت میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر قیادت ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا.

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ ہفتے اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر صحت عامر کیانی کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر مملکت امورقومی صحت مقرر کردیا تھا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عامر کیانی کو ناراضی کا پیغام پہنچایاگیا.

غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا. فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں.

ڈاکٹر ظفر مرزا وزارت قومی صحت پہنچے تو حکام نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزانے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا. اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، شعبہ صحت میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر قیادت ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات