خیبر پختونخوا میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کی تاریخ میں 30 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے، اجمل حفیظ

منگل 23 اپریل 2019 11:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی اجمل حفیظ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور رائے دہندہ گان کی سہولت کے پیش نظر ضلع بھر میں جاری انتخابی فہر ستوں کی نظر ثانی کی تاریخ میں 30 مئی 2019ء تک توسیع کر دی ہے لہذا فارم 21 برائے اندراج و منتقلی ووٹ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر/مجسٹریٹ آفیسر اور ضلع میں قائم مراکز برائے وصولی فارم دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن آفسران میں 30مئی 2019ء تک جمع کر وائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اجمل حفیظ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہندہ گان کے نام ایک پیغا م میں کہا ہے کہ ان کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج پتوں کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہے تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج کر تصدیق کریں اور کسی غلطی کی صورت میں متعلقہ ضلعی یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفسران کے دفاتر سے رابطہ کریں اور اسے 30مئی 2019ء کو شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کر وائیں۔