صوابی، رائیڈر سکواڈ کا مقصد عوام النا س کو تحفظ فراہم کرنا ہے، سیّد خالد ہمدانی

منگل 23 اپریل 2019 11:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) روڈ سیفٹی ،سٹریٹ کرائم اور دیگر معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع صوابی میں رائیڈر سکواڈ کا افتتاح کردیا گیا،موجودہ دور میں جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کا اہم کردارہے۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے پولیس لائن میں رائیڈر سکواڈکا افتتاح کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پیز ، ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹر سجاد احمد اور ایس ایچ او ز بھی موجود تھے ،صوابی ٹریفک وارڈن پولیس اچھے اخلاق کو اپنا شعار بنائے ۔

پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہے،رائیڈر سکواڈ کا مقصد عوام النا س کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور جرائم کی حوصلہ شکنی ہے ‘موٹرسائیکل ٹریفک اہلکاروں کو دینے کی تقریب سے خطاب ڈی پی او سیّد خالد ہمدانی نے کہاکہ صوابی پولیس کی عزت ٹریفک پولیس کے ہاتھوں میں ہے، صوابی پولیس کا آئینہ ٹریفک پولیس ہے، پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی حفاطت ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

رائیڈر سکواڈ کا مقصد عوام النا س کو تحفظ فراہم کرنا ہیں ۔اس حوالے سے ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے رائیڈر سکواڈ تشکیل دے دی گئی ہیں۔رائیڈر سکواڈ کو جدید اسلحہ‘موٹر سائیکل اور آلات سے لیس کیا گیا ہے‘یہ سکواڈ ضلع بھرمیں چوک ،شاہراہوں کی ٹریفک روانی اور کسی بھی قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے بھر وقت اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :