دنیا کے ارب پتی شخص کے 3 بچے سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے

اینڈرس ہولک پاولسن اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات منانے سری لنکا گئے تھے، 4 میں سے 3 بچے بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 11:22

دنیا کے ارب پتی شخص کے 3 بچے سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے
سری لنکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) :سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 310ہو گئی ہے ۔ان ہلاکتوں میں تین بچے ایسے شامل ہیں جو کہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی شخص کی اولاد ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارب پتی شخص اینڈرس ہولک پاولسن نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں میں اپنے تین بچے کھو دئیے،ہولک پاولسن سری لنکا میں اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے تھے جہاں بم دھماکوں میں ان کے 4 میں سے بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

اینڈرس ہولک پاولس کو سکاٹ لینڈ میں پراپرٹی کا سب سے بڑا مالک تصور کیا جاتا ہے۔ڈنمارک کی ایک فیشن کمپنی بیسٹ سیلرز کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والوں حملوں میں کمپنی کے سی ای او اینڈرس ہولک پاولسن نے اپنے 3 بچوں کو کھو دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 310 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔

بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے واقعہ کے نیتجے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت 35غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔سری لنکن حکومت کی جانب سے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ہر خاندان کو دس، دس لاکھ روپے اور ا?خری رسومات کے لیے تمام اخراجات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سری لنکاکی حکومت کی اپیل پرپاکستان نے ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں تین رکنی فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو لاشوں کی شناخت میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

سکیورٹی فورسز پورے ملک میں حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ رہی ہے تاحال کسی دہشتگرد گروپ نے حملوں کی ذمہ دای قبول نہیں کی ہے۔سری لنکن کیبنٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے بین الاقوامی نیٹ ورکز کی مدد سے ہوئے۔ سری لنکن صدر نے رات سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے بین الاقومی مدد کا مطالبہ کیا تھا۔