ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری پر چھوٹ ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا

منگل 23 اپریل 2019 11:35

ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری پر چھوٹ ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ترکی نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری پردی گئی مہلت ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔ العربیہ ٹی ویکے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پر پابندیوں کا نفاذ علاقائی اور امن وستحکام میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔ امریکی اقدامات یک طرفہ ہیں اور ترکی اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز جاری ردہ ایک بیان میں ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ دو مئی کے بعد ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کردی جائے گی۔