وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت

جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیرمین سشرو ایٹو کو "ہلال پاکستان" دیا

منگل 23 اپریل 2019 11:46

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیرمین سشرو ایٹو کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "ہلال پاکستان" اعزاز سے نوازا۔ سشرو ایٹو دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سشروایٹو، جاپان اور پاکستان کے مابین اقتصادی شراکت داری کے قیام کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹوکیو آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کو قریب لانے اور دوستانہ تعلقات قائم کرانے میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے کردار کو سراہا۔