وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی کاوشوں کو سراہا

منگل 23 اپریل 2019 11:46

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ ..
ْٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو جاپانی پارلیمنٹ میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سشرو ایٹو نے کہا کہ جلد پاکستان سے پارلیمانی وفد جاپان کا دورہ کرے گا، فریقین کا دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔