بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی

بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتی ہوں‘بھارت بھی آپ کا ملک ہے‘ اداکارہ

منگل 23 اپریل 2019 12:06

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بھارت میں بڑھتے ہوئے مظالم پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگی اور کہا کہ بھارت بھی آپ کا ملک ہے۔ اگر آپ پر کوئی ظلم کرتا ہے تو اس پر خاموش نہ رہیں بلکہ ظلم کیخلاف آواز بلند کریں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہہ سکتی ہوں ہمیں ہر روز تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :