عالیہ بھٹ کاوالدین پر کنگنا رناوت کے الزامات پر خاموش رہنے کا فیصلہ

میں خود کو ہر آنے والے دن بہتر سے بہتر بنانے کے لئے صرف خوش رہنا اور سخت محنت کرنا چاہتی ہوں

منگل 23 اپریل 2019 12:06

عالیہ بھٹ کاوالدین پر کنگنا رناوت کے الزامات پر خاموش رہنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے والدین پر کنگنا رناوت اور اٴْن کی بہن رنگولی چانڈیل کے الزامات پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریٹکس چوائس ایواڈز 2019ء کی تقریب کے دوران صحافیوں نے کنگنا رناوت کے ساتھ تنازع میں عالیہ بھٹ کے کردار کو سراہا، تاہم اٴْن سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے والد مہیش بھٹ اور والدہ سونی رزدان کو اس معاملے میں گھسیٹے پر آپ کو دکھ تو ہوگا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’’اگر میں ایسی ہوں تو میرے والدین مجھ سے دس گنا زیادہ سمجھدار اور مضبوط ہیں، مجھے اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں ہے، میں خود کو ہر آنے والے دن بہتر سے بہتر بنانے کے لئے صرف خوش رہنا اور سخت محنت کرنا چاہتی ہوں‘بھارتی اداکارہ کہنا تھا کہ ’’لوگ کیا کہیں ، کیا نہ کہیں، میں اس پر توجہ دینا نہیں چاہتی، ہر کسی کو حق ہے کہ جو کہنا چاہے کہے، میں بس چپ رہوں گی اور یہی میرا موقف ہے‘واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور اٴْن کی بہن رنگولی پچھلے ایک سال سے عالیہ بھٹ پر حملے کررہی ہیں، کبھی فلموں میں اٴْن کے کام اور کبھی فلم ساز کرن جوہر کے حوالے سے تنقید کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چانڈیل نے ہدایت کار مہش بھٹ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر اٴْن کی بہن اداکارہ کنگنا پر چپل دے ماری تھی۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ایک سروے میں پیچھے چھوڑنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’’ گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے، اٴْس میں ہرانے والا کیا تھا۔

۔۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو اٴْس میں نہیں آتے۔اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر اٴْنہیں اپ کرنے کے لئے نہیں کیا، میں اٴْن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :