چینی قوم پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی، صدر شی جن پنگ

منگل 23 اپریل 2019 12:11

چینی قوم پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی، صدر شی جن پنگ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی قوم امن پسند ہے جو پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی ، ہر ملک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے چاہیں باہمی اعتماد میںاضافہ اور بحری تعاون کو مستحکم بنانا چاہیے۔ منگل کو چینی بحریہ کی پریڈ کے موقع پر مشرقی شہر کنگ ڈائو میں غیر ملکی بحری افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بحری افواج کو سمندری امن وامان کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کسی معمولی بہانے پر طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو مساوی مشاورت پر کاربند رہتے ہوئے علاقائی سلامتی کے تعاون کو مستحکم بنانا چاہیے، سمندری تنازعات کو مناسب طور حل کرنا چاہیے اور کرائسز کمیونیکشن میکنزم کو بہتر بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ترقی کے منصوبہ میں بحریہ بڑی مستفید ہوئی ہے چین ملک کے ساحلوں سے دور اپنی قوت کو اجاگر کرے گا اور تجارتی راستوں اور سمندر پار شہریوں کا تحفظ کرے گا چینی بحریہ کی پریڈ میں چیں کے 32 بحری جنگی جہاز اور39 طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ جاپان سمیت دیگر 13 ممالک کے بحری جنگی جہاز بھی اس میں حصہ لیں گے۔

چین نے کہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ نئی جنگی آبدوزیں اور وار شپس ڈسپلے کرے گا۔ چینی صدر پریڈ کا فضائی معائنہ بھی کریں گے۔ چینی صدر سٹیلتھ لڑاکا طیاروں اور طیارہ بردار بحری بیڑوں سمیت چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں

متعلقہ عنوان :