بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی

انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل اور پانچواں 6 مئی کو ہوگا، چھٹا مرحلہ 12 مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہوگا

منگل 23 اپریل 2019 13:07

بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر 72 گھنٹوں کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر پابندی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کی۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگھ سدھو نے 16 اپریل کو بھارتی ریاست کاتھیار میں الیکشن مہم کے دوران مسلمان ووٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ نریندر مودی کے خلاف ووٹ ڈال کر انہیں شکست دیں۔واضح رہے کہ بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ پرسوں سے شروع ہورہی ہے، بھارت کی 14 ریاستوں کے 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔بھارتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل اور پانچواں 6 مئی کو ہوگا، چھٹا مرحلہ 12 مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔