پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کیلئے نہیں رکھے محبوبہ مفتی کا مودی کوکرارا جواب

سمجھ میں نہیں آتا کہ نریندر مودی اپنا سیاسی خطاب کیوں تھڑے کی سطح پر لے آتے ہیں‘ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

منگل 23 اپریل 2019 13:07

پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کیلئے نہیں رکھے محبوبہ مفتی کا مودی ..
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کے نیوکلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں ہیں تو پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کیلئے نہیں رکھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں سے خوفزدہ نہیں، بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں ہیں۔

اس پر محبوبہ مفتی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جو پاکستان کے پاس ہو گا وہ بھی عید کیلئے نہیں رکھا ہو گا۔ وہ حساب برابر کرنے کیلئے ہے۔ بعدازاں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کا نیوکلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں تو یقیناً پاکستان نے بھی نیوکلیئر بم عید کیلئے نہیں رکھے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ نریندر مودی اپنا سیاسی خطاب کیوں تھڑے کی سطح پر لے آتے ہیں۔