Live Updates

امریکی محکمہ دفاع کا لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مالی معاونین بارے معلومات فراہم کرنے پرایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

منگل اپریل 13:23

امریکی محکمہ دفاع کا لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مالی معاونین بارے معلومات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) امریکی محکمہ دفاع نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مالی معاونین بارے معلومات فراہم کرنے پرایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع نے انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم حزب اللہ کو مالی امداد فراہم کرنے والوں اور اس امداد کی ترسیل کرنے والے ادارے یا بنک کی نشاندہی کرنے والے کو ادا کی جائے گی ۔ حزب اللہ کو امریکی وزارت دفاع نے 1997ء میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا امریکی محکمہ دفاع نے مطلوب افراد کی نشاندہی پر انعامی رقم دینے کا پروگرام 1984 ء میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس سلسلے میں تقریبا 150ملین ڈالر کی انعامی رقم 100سو سے زیادہ لوگوں کو دی جا چکی ہے۔

ڈالر بے قابو سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :