یاسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف وادی کشمیرمیں مکمل ہڑتال

کشمیری عوام نے گھروں سے باہر نہ نکل کر بھارتی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کیا

منگل 23 اپریل 2019 13:23

یاسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف وادی کشمیرمیں مکمل ہڑتال
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے نئی دلی میںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ روا رکھے جانیوالے ناروا سلوک کے خلاف منگلکو پوری وادی کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جس کا مقصد این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کشمیری حریت قائدین، کارکنوں،انکے رشتہ داروںاور تاجروں کے خلاف جاری جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

مقبوضہ وادی میں دکانداروںنے احتجاج کیلئے اپنی دکانیں بند رکھیں جبکہ سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ادھرکشمیری عوام نے حلقہ انتخاب اسلام آباد میں گھروںسے باہر نہ نکل کر بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابا ت کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا۔ مشترکہ حریت قیادت نے پولنگ والے علاقوں میں ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ قابض انتظا میہ نے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انتخابی ڈرامے کے لیے پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا ہے اورمتعدد حریت رہنمائوں کو گرفتارکرلیا ہے۔