پائیدار کامیابی حاصل کرنے کیلئے ناکامی ضروری ہے ‘ عدنان صدیقی

ناکامیاں، مشکلات اور جدوجہد آپ کو مضبوط کرتی ہیں ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 13:39

پائیدار کامیابی حاصل کرنے کیلئے ناکامی ضروری ہے ‘ عدنان صدیقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پائیدار کامیابی حاصل کرنے کیلئے ناکامی ضروری ہے ، اگر ناکامی کے بغیر کامیابیاں ملتی رہیں تو اس سے انسان میں تکبر اور غرور آ جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت کی ہے ،کئی مواقعوں پر ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن میں نے اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اس وقت سے سیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو شخص جس قدر عجز و انکساری سے رہتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب ہوتا ہے، تکبر اور غرور کرنے والا ایک دن آسمان سے نیچے زمین پر گرتا ہے اس لئے انسان کو ہمیشہ زمین پر ہی رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پائیدار کامیابی کے لئے ناکام ہونا ضروری ہے ، ناکامیاں، مشکلات اور جدوجہد آپ کو مضبوط کرتی ہیں ۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ مشکل وقت ہر انسان پر آتا ہے لیکن جو اس وقت میں بھی ہنستا ہے وہ حقیقت میں مضبوط ہوتا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

متعلقہ عنوان :