احسن خان نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

خوش نصیب ہوں جسے خدا کے گھر کی زیارت اور حاضری نصیب ہوئی ‘ خصوصی گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 13:39

احسن خان نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) نامور اداکار احسن خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں جسے خدا کے گھر کی حاضری اور زیارت نصیب ہوئی اور اس سارے عمل کے دوران جو روحانی سکون ملا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

احسن خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :