وزیر خارجہ کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے ممبران سے ملاقات ،

قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا

منگل 23 اپریل 2019 13:39

وزیر خارجہ کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے ممبران سے ملاقات ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان اور جاپان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپانی پارلیمنٹ میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات کی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا،جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیرمین مسٹر سشرو ایٹو نے کہا کہ جلد پاکستان سے پارلیمانی وفد جاپان کا دورہ کریگا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا