نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 23 اپریل 2019 13:51

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق مردان کے رہائشی فیض الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے ٹرالی بیگ میں موجود بوتلوں سے 924 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔ اے این ایف کے مطابق ملزم غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے ریاض جانا چاہتا تھا۔اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :