اسد درانی نے پنشن اور تمام مراعات ختم کرنے کا معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جنرل اسد درانی کے وکیل واصف خان نیازی ایڈوکیٹ عدالت پیش نہ ہوسکے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

منگل 23 اپریل 2019 13:51

اسد درانی نے پنشن اور تمام مراعات ختم کرنے کا معاملہ پر اسلام آباد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے پنشن اور تمام مراعات ختم کرنے کا معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ،پٹیشنر نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف سے مل کر مشترکہ کتاب لکھی، ملٹری کورٹ نے انکوائری میں کتاب کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا،ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنرل درانی کی پنشن بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عابد عزیز شیخ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل درانی نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔انہوںنے استدعا کیہ پنشن اور بطور جنرل حاصل تمام مراعات بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔بعد ازاں ہائی کورٹ نے پٹیشن کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔جنرل اسد درانی کے وکیل واصف خان نیازی ایڈوکیٹ عدالت پیش نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :