سپریم کورٹ کے نو تعینات شدہ جج قاضی محمد امین احمد کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

منگل 23 اپریل 2019 13:51

سپریم کورٹ کے نو تعینات شدہ جج قاضی محمد امین احمد کل اپنے عہدے کا حلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سپریم کورٹ کے نو تعینات شدہ جج قاضی محمد امین احمد کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز صبح نوبجے سپریم کورٹ میں منعقد ہو گی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس قاضی محمد امین احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ،تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل بار کے نمایندے اور سینئر وکلاء شرکت کریں گے ،جسٹس قاضی محمد امین احمد کیتقرر کی سفارش سپریم جوڈیشئل کونسل نے کی تھی ۔پارلیمانی کمیٹی نے تقرر کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے گذشتہ شب جسٹس قاضی محمد امین کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔