جنوبی فلپائن میں دوسرے روز بھی شدید زلزلے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی

منگل 23 اپریل 2019 13:51

جنوبی فلپائن میں دوسرے روز بھی شدید زلزلے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ ..
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جنوبی فلپائن میں ایک اور زلزلے نے دارلحکومت منیلا سمیت مختلف علاقوں کو لرزا دیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو منیلا اور ارد گرد 6.6 درجہ شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ٹوٹوبیگان کا علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

زلزلہ کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو زلزلہ سے منہدم ہونے والی ان عمارتوں میں تلاش کی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی جن کے پیر کی رات گرنے سے کم از کم 11افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی نامعلوم تعداد میں افراد موجود ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پیر کے زلزلے سے ایئر پورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :