پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی اے پی پی سے بات چیت

منگل اپریل 13:53

پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک اس موذی مرض سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرسکے ، پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں جب سے میں نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر عہدہ کا چارج سنبھالاہے ضلع ہرنائی سبی ڈویژن کو اچھے پوزیشن پر لے آیا ہوں، انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کی ہر مہم سے قبل باقاعدہ پلان بناکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی و تحصیل افسران مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں بناکر مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام علاقوں میں قطرے پلانے والی ٹیموں ، ٹرانزاٹ پوائنٹ ، اور فکس سنٹرز کا معائنہ کرتے ہیں اور ٹیموں کی جانب سے جن علاقوں میں قطرے پلائے گئے ہوتے ہے ان علاقوں میں گھروں ، گلیوں ، ندی نالوں ، سکولوں اور مدرسوں میں بچوں کی چیکنگ کرتے ہے تاکہ ٹیموں کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو10زونزمیں تقسیم کیا گیا جس میں 114 موبائل ٹیمیں ، 30 فکس سنٹرز،14 ٹرانزاٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس حوالے سے علماء کرام ، مشیران ، اساتذہ کرام، سماجی و سیاسی تنظیمیں اور میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :